BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 January, 2007, 02:02 GMT 07:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رومانیہ، بلغاریہ یورپی یونین میں
متعدد یورپی رہنما بھی ان تقریبات میں شریک ہیں
متعدد یورپی رہنما بھی ان تقریبات میں شریک ہیں
رومانیہ اور بلغاریہ کے عوام روایتی رقص اور ’راک‘ موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نئے سال کے ساتھ ساتھ یورپی یونین میں شمولیت کا جشن بھی منا رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے ہزاروں شہری دارالحکومتوں میں ہونے والی موسیقی کی محافل میں شریک ہیں۔ یورپی کمیشن کے سربراہ سمیت متعدد یورپی رہنما بھی اس جشن میں شرکت کر رہے ہیں۔

یکم جنوری دو ہزار سات سے یورپی یونین کے ممبران کی تعداد دو ممالک کے اضافے کے ساتھ ستائیس ہوگئی ہے جن میں قریباً نصف ارب افراد رہائش پدیر ہیں۔

یورپی یونین میں شمولیت کی تقریبات کا آغاز رومانیہ کے دارالخلافہ بخارسٹ سے ہوا جہاں حکومت ہیڈکوارٹرز کے سامنے ’ای یو‘ کا جھنڈا لہرایا گیا۔ اس موقع پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

رومانیہ کے وزیراعظم کیلن ٹیریکینو نے اس موقع پر کہا کہ یہ وہ موقع ہے جس کا انتظار رومانیہ کے عوام سترہ برس قبل کمیونسٹ ڈکٹیٹر نکولائی چاؤشکسکو کے دورِ اقتدار کے خاتمے کے بعد سے کر رہے تھے۔

بلغاریہ اور رومانیہ یورپی یونین میں شامل دیگر ممالک کی نسبت غریب ہیں اور کچھ یورپی ممالک کا خدشہ ہے کہ ای یو میں ان دونوں ممالک کی شمولیت کے ساتھ ہی باقی ممالک میں مہاجرین کا سیلاب آ جائے گا۔ جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو غیر ممالک میں کام کرنا چاہتے ہیں، وہ پہلے ہی وہاں جا چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد