فرانس کا اسرائیل کو انتباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس نے اسرائیل کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے جنگی طیاروں کو اقوام متحدہ کی امن فوج کی پوزیشنوں پر نچلی پروازیں کرنے سے روکے۔ فرانس کے فوجی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کا حصہ ہیں۔ فرانس کی وزیر دفاع پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی فوجیوں کی دانشمندی کی وجہ سے لبنان میں ایک ہولناک حادثے سے بچا لیا ہے۔ انہوں نے کہا اسرائیل کے طیارے اتنے نیچے آ گئے تھے کہ ان پر فائر کرنے میں صرف دو سکینڈ کا وقت رہ گیا تھا۔ فرانس کی وزیر دفاع مائیکل ایلیٹ میری نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو پوزیش پر غوطہ لگایا اور ان پر فائر کرنے میں صرف دو سکینڈ کا وقت رہ گیا تھا۔ فرانس میں اسرائیل کے سفیر نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی پروازیں جارحانہ نہیں تھیں اور ان کا غلط مطلب لیا جا رہا ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ فلپ دوستے بلیزی نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی سفیر کو واضح انداز میں بتا دیا ہے کہ آئندہ ایسے نہیں ہونا چاہیے اور ان کے خیال میں اسرائیل کو ان کی بات بخوبی سمجھ آ گئی ہے۔ اسرائیل کے سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کا لبنان پر پروازوں کا واحد مقصد معلومات حاصل کرنا ہے۔ فرانس پہلے بھی لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی پرواز کی شکایت کر چکا ہے اور لبنان میں فرانسیسی امن دستے کے سربراہ نے تجویز کیا ہے کہ ان کے امن فوجیوں کے دائرہ اختیار میں تبدیلی کی جائے تاکہ لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اسرائیلی طیاروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل جرمن دستے نے بھی اسرائیل کے طیاروں کی نچلی پروازوں کی شکایت کر چکے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس طیارے حزب اللہ کو دوبارہ اسلحہ اکٹھا کرنے سے روکنے کی کوشش میں علاقے پر پروازیں کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں لبنان میں امن فوج بڑھانے کی کوشش23 August, 2006 | آس پاس لبنان کی فضائی ناکہ بندی ختم06 September, 2006 | آس پاس لبنان سے اسرائیلی انخلاء مکمل01 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||