 | | | افغانستان پر امریکی حملہ کو پانچ سال مکمل ہو رہے ہیں |
امریکہ کی حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینیٹر جان ریڈ نے افغانستان کے دورے کے بعد کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں حالات بہتر کرنے کے لیئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ سات اکتوبر کو افغانستان پر امریکی حملہ کے پانچ سال مکمل ہو رہے ۔دوسرے الفاظ میں افغانستان میں طالبان کی حکومت ختم ہوئے پانچ سال ہو چکے ہیں۔ جان ریڈ نے کہا کہ پاکستان کو ایسی کسی بھی تجویز کو قبول کرنے سے احتراز کرنا ہوگا جس کے تحت طالبان ان سرحدی علاقوں میں اپنے آپ کو دوبارہ منظم کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں چھپے القاعدہ کے عناصر کی نشاندہی اور بیخ کنی کرنے کی کارروائیوں کو بھی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کی حکومت پاکستان پر الزام عائد کرتی ہے کہ وہ طالبان کو سرحد پار کرکے افغانستان میں تخریبی کارروائیاں کرنے سے روکنے کے لیئے مناسب اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ |