جیل ’ابوغریب‘ عراق کے حوالے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے بغداد کے قریب واقع بدنام زمانہ ’ابوغریب ‘نامی جیل کو عراق کے حکومتی اہلکاروں کے حوالے کر دیا ہے۔ صدام حسین کے دور حکومت میں یہ جیل تشدد اور سزائے موت کے لیئے استعمال کی وجہ سے پہچانی جاتی تھی۔ اپریل 2004 میں اس جیل کی بدنامی میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب اس میں عراقی قیدیوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر مبنی تصاویر منظر عام پر آئیں۔ ایک عراقی نمائندے کے مطابق اس وقت جیل میں کوئی قیدی نہیں ہے۔ جاری سال کے شروع پر اس میں چار ہزار پانچ سو کے قریب قیدی تھے۔ ان میں سے زیادہ قیدیوں کو بغداد ہوائی اڈے کے نزدیک امریکی کیمپ کروپر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اصلاحی منصوبے کے تحت جون کے بعد سےاس جیل میں بند دو ہزار قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ تاہم عراق کے حکومتی ترجمان کے مطابق اس جیل کے بارے میں فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ | اسی بارے میں عراق تشدد: اعداد و شمار کے آئینے میں20 August, 2006 | آس پاس صدام کیس: گیس حملے کی سماعت22 August, 2006 | آس پاس یرغمالیوں کی نئی ویڈیو 28 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||