BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 September, 2006, 13:24 GMT 18:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نوئی، سونیا گاندھی سے زیادہ با اثر
اندرا نوئی نے اکتوبر میں کمپنی پیپسی میں کام شروع کیا
امریکی جریدے’فوربز‘ کے مطابق دنیا کی بااثر ترین خواتین میں پیپسی کمپنی کی انڈین چیف ایگزیکٹو اندرا نوئی چوتھے نمبر پر ہیں۔ جریدے کی لسٹ کی رو سے انڈین کانگریس پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کا نمبر تیرہواں ہے اور یوں ان کا نمبر اندرا نوئی کے بعد لیا جا رہا ہے۔

فوربز کی لسٹ پر پہلا نمبر جرمن چانسلر اینجیلا مرکل کا ہے جبکہ دوسرے نمبر پرامریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس اور تیسرے نمبر پر چینی نائب وزیر اعظم ہیں۔ یہ لسٹ ان خواتین کے معاشی اثرو رسوخ اور مسلسل خبروں میں رہنے کے لحاظ سے مرتب کی گئی ہے۔

اندرا نوئی انڈین شہر مدراس میں پیدا ہوئیں تھیں اور وہ ییل سکول آف مینجمنٹ سے ڈگری یافتہ ہیں۔ یہ پچاس سالہ خاتون 1994 سےاس کمپنی کے لیئے کام کر رہی ہیں اور 2001 سے یہ چیف فنانشل آفیسر کے طور پر تعینات تھیں۔ ٹروپیکانا نامی فروٹ جوس کمپنی کو پیپسی کی کمپنی میں ضم کرنے کا سہرا ان کےسر ہے۔

پیپسی کمپنی نے اندرا نوئی کو گزشتہ اکتوبر میں نیا سربراہ چنا تھا جس کے ساتھ ہی پیپسی امریکہ کی دوسری پڑی کمپنی بن گئی ہے جسے ایک خاتون چیف ایگزیکٹو چلا رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد