BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی صدر کا جنسی سکینڈل
موشے کاٹسو
صدر کا عہدہ علامتی ہے تاہم موشے کاٹسوگزشتہ چھ سال سے اس عہدے پر فائز ہیں۔
جمعرات کو دوسرے دن بھی اسرائیلی صدر موشے کاٹسو سے پولیس ان الزامات کی تفتیش کر رہی ہے کہ انہوں نے اپنی کئی خواتین ماتحت ملازمین کو جنسی طور پر حراساں کیا۔

صدر کی دو سابقہ ملازمین نے کہا ہے کہ موشے کاٹسو نے ان پر جنسی تعلقات کے لئیے دباؤ ڈالا تھا۔ ایک خاتون کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بقول ان کے صدر نے کچھ لوگوں کی سزائیں غیرقانونی طور پر معاف بھی کی تھیں۔

صدر نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور ان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ صدر تفتیشی ٹیم سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

لبنان میں حملہ کرنے کے فیصلے پر تنقید کے علاوہ ان دنوں اسرائیلی میں صدر سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں کو اپنی پوزیشن غلط طور پر استعمال کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

وزیراعظم اہیود اولمرت کے خلاف یروشلم میں جائداد خریدنے کے الزام کی تفتیش ہو رہی ہے جبکہ بدھ کے روز ملک کے سابق وزیر انصاف ہائیم رامون پر بھی فرد جرم عائد کی گئی کہ انہوں نے ایک خاتون فوجی کا زبردستی بوسہ لیا تھا۔ وزیر انصاف نے اس الزام کے بعد اتوار کو استعفیٰ دے دیا تھا تاہم ان کا اصرار ہے کہ وہ معصوم ہیں اور وہ عدالت میں ان الزامات کوغلط ثابت کر دیں گے۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعظم ایہود اولمرت کی قدیمہ پارٹی کے ایک سینئر رکن پر بھی فراڈ اور رشوت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ان کا بھی اصرار ہے کہ وہ عدالت میں اپنی بےگناہی ثابت کر دیں گے۔

اس کے علاوہ اسرائیل کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ڈین ہالٹز پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ انہوں نے لبنان پر حملے شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے اپنے حصص فروخت کیئے تھے۔

اسرائیلی صدر پر الزام کی تفتیش کرنے والی پولیس نے اس ہفتے کے دوران یروشلم میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کے کمپوٹر اور دستاویزات بھی قبضے میں لیئے ہیں۔

صدر کے وکیل زیون عامر نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ’صدر نے کبھی بھی غیر قانونی حرکت نہیں کی اور انہوں نے کسی مرد یا عورت کو حراساں نہیں کیا۔‘

واضح رہے کہ اگر صدر پر فرد جرم عائد بھی ہوتی ہے تو ان کے خلاف عدالتی کارروائی نہیں کی جا سکتی تاہم ملک کی پارلیمان ان کا مواخذہ کر سکتی ہے۔

صدر موشے کاٹسو دائیں بازو کی جماعت لیکد پارٹی کے مانے ہوئے رکن ہیں جو ملک کے وزیر ٹرانسپورٹ، وزیر سیاحت کے علاوہ نائب وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ اگرچہ اسرائیل میں صدر کا عہدہ علامتی ہی ہے تاہم وہ سنہ دو ہزار سے اس عہدے پر فائز ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد