BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 August, 2006, 03:26 GMT 08:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بوسٹن: خاتون مسافر گرفتار
جہاز
اس پرواز پر 182 مسافر سوار تھے
لندن سے واشنگٹن جانے والی پرواز کو ہنگامی حالات میں بوسٹن اتارے جانے کے بعد جہاز پر سوار ایک انسٹھ سالہ خاتون مسافر کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

جہاز کو لڑاکا طیاروں کے ہمراہ لے جایا گیا اور پھر واشنگٹن کی اس پرواز کو بوسٹن اتار لیا گیا۔

امریکہ میں ٹرانسپورٹ کے حکام نے بتایا ہے کہ اس خاتون اور جہاز کے عملے کے درمیان کشیدگی ہوئی تھی جس کے بعد ہی پرواز کو بوسٹن اترنے کا حکم گیا۔

ہوائی کمپنی یونائیٹڈ ائر لائنز کی پرواز نمبر 923 لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی اور اسے واشنگٹن کے ڈیلس ائرپورٹ پر اترنا تھا لیکن جب عملے کو اس خاتون مسافر کا رویہ قابل تشویش لگا تو حکام نے اسے واشنگٹن سے ہٹ کر اترنے کا حکم دیا تھا۔

امریکہ کے تفتیشی ادارے ایف بی ائی کی ترجمان کے مطابق اس خاتون کو کلاسٹرو فوبیا کا دورہ پڑا اور وہ عملے کے لیئے ایک مسئلہ بن گئیں۔ ترجمان کے مطابق وہ رپورٹیں غلط تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ اس خاتون کے پاس ایک پیچ کس اور ایسا کاغذ تھا جس میں القاعدہ کا ذکر تھا۔

اس خاتون کے پاس جلد کی ایک کریم اور ماچس تھی۔ امریکہ کے ٹرانسپورٹ کے نظام کے لیئے سکیورٹی کے اہلکار نے بتایا ہے کہ ابھی تک گرفتار خاتون کے دہشت گردوں سے روابط کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

’ناکام منصوبہ‘
برطانوی اخبارات کیا کہتے ہیں
گیٹ وکبرطانیہ سکیورٹی
بارہ سالہ لڑکا بغیر ٹکٹ طیارے میں پہنچ گیا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد