BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مزید بارہ لبنانی شہری ہلاک

لبنان
بیروت کے مغربی علاقے کو پہلی مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے
لبنان پر جمعہ کو علی الصبح اسرائیلی حملوں سے مزید بارہ شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شامی سرحد سے متصل لبنانی علاقے اکر میں ایک پل پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گیارہ شہری ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بقا کے شہر بعلبک میں ایک کار پر حملے سے ایک شہری ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی طیاروں اور گن بوٹس نے علی الصبح بیروت کے جنوبی اور مغربی علاقوں پر حملےجاری رکھے۔

بیروت کے علاقے داحیہ سے درجن سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ جنوبی بیروت کے تین علاقوں پرگزشتہ شام اسرائیلیوں نے پرچے گرائے تھے جن میں ان علاقوں کے مکینوں کو یہاں سے چلے جانے کا حکم دیا گیا تھا۔

اس دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی سرحد کے نزدیک مرجعون کے قصبے میں پھنسے ہوئے لبنانی فوج اور پولیس کے ساڑھے تین سو سپاہیوں کو اقوام متحدہ کے امن دستے کی نگرانی میں نکالا جا رہا ہے۔

اسرائیلیوں نے اس قصبے پر قبضے کے بعد ان سپاہیوں کو بیرکوں میں محصور کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات بھر کی لڑائی میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور انیس زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب نیویارک میں فرانس اور امریکہ کے درمیان لبنان میں جنگ بندی سے متعلق کسی نئی قرارداد کے مسودے پر اتفاق کے لیئے جاری مذاکرات اب تک بے نتیجہ رہے ہیں۔ اس تعطل سے تنگ آ کر اقوام متحدہ میں روسی سفیر ٹالی چرکن نے ایک نئی قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں جنوبی لبنان میں بہتّر گھنٹے کے اندر لڑائی روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ وہاں پھنسے ہوئے شہریوں تک انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔

اسرائیل نے روسی مطالبے کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ اس طرح لڑائی روکنے سے حزب اللہ کو دوبارہ یکجا ہونے کا موقع مل جائے گا جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر جان بولٹن نے روسی قرارداد پر یہ کہہ کے نکتہ چینی کی ہے کہ اس طرح کی تجاویز سے ایک جامع قرارداد پر متفق ہونے کی راہ میں رکاوٹ پڑ سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد