حاملہ خواتین کے لیئے خصوصی علامت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹوکیو میں ریلوے کمپنیاں حاملہ خواتین کو خصوصی بیجز دے رہی ہیں تاکہ ریل میں سوار دیگر مسافروں کومعلوم ہوسکے کہ وہ حاملہ ہیں اور وہ ان کے لیئے نشست خالی کرسکیں۔ ٹوکیو کی کھچا کھچ بھری ٹرینوں پر ایسی کئی خواتین کو کھڑے ہو کر سفر کرنا پڑتا ہے۔ گلابی اور نیلے رنگ کے ان بیجز پر لکھا ہے کہ ’میرے پیٹ میں بچہ ہے‘۔ جاپانی شعبہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ آیا ایک خاتون حاملہ ہے، خاص طور پر شروع کے چند ماہ کے دوران۔ جاپان میں آبادی میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے جس پر حکام کافی پریشان ہیں اور اس کوشش میں ہیں کہ کس طرح دوران حمل کے وقت کو آسان بنایا جائے تاکہ بچے پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی ہو۔ ریلوے کے حکام یہ بیج یکم اگست سے حاملہ خواتین میں بانٹ رہے ہیں۔ ایک خاتون یوشیکو کاتو کا کہنا ہے کہ ’جب میں تین ماہ سے حاملہ تھی تو ٹرین پر کسی کو معلوم نہیں ہوتا تھا کہ میں امید سے ہوں اور میں کسی سے سیٹ مانگ بھی نہیں سکتی تھی‘۔ جون میں جاپان میں حاملہ خواتین کی تعداد میں ریکارڈ کمی نوٹ کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں پیدائش میں دیر، قدرت کی مخالفت16 September, 2005 | نیٹ سائنس دیر ہو گی تو لڑکا ہو گا16 December, 2005 | نیٹ سائنس ’یورپ میں بانجھ پن دوگنا‘21 June, 2005 | نیٹ سائنس اسپرین کا نقصان15 August, 2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||