عراق: امریکی ہیلی کاپٹر تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی عراق میں ایک امریکی ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر پر چھ فوجی سوار تھے جن میں سے دو لاپتہ ہیں جبکہ چار کو زخمی حالت میں تلاش کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انبار نامی صوبے میں منگل کو پیش آیا اور گرنے والا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کسی فوجی مہم پر نہیں تھا۔ خبر رساں ادارے ای ایف پی کے مطابق امریکی میرین کور کے ترجمان کا کہناہے کہ ہیلی کاپٹر دشمن کی کارروائی کا نشانہ نہیں بنا۔ میجر رکو پلیئر کا کہنا تھا کہ’ہیلی کاپٹر کو تلاش کر لیا گیا ہے اور دو لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے جبکہ بقیہ چار افراد کی حالت بہتر ہے‘۔انہوں نے کہا کہ وہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیئے تمام ذرائع استعمال میں لا رہے ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد: امریکی ہیلی کاپٹر تباہ16 January, 2006 | آس پاس بغداد کے لیئے مزید امریکی فوجی07 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||