آسیان: رائس کا پیانو، انڈیا کا گانا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے ایشیائی ممالک کی تنظیم’آسیان’ کے علاقائی فورم کی ایک تقریب میں جہاں پیانو بجایا تو وہیں انڈیا نے ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے متعلق گانا گایا اور جاپان کی طرف سے کارٹون فلموں کی طرز پر ایک ڈرامہ پیش کیاگیا۔ ماضی میں ہونے والی تقریبات کی طرح اس سال کولاالمپور میں ہونے والے علاقائی فورم کی یہ تقریب بھی امیدوں پر پوری اتری۔ علاقائی فورم کی اس تقریب کو خاصی شہرت حاصل ہے اور ہرسال اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود تفریح و طبع کے لیے مختلف پروگرام پیش کرتے ہیں۔ حکام خطے کے مختلف مسائل پر مبنی گانے اور مختصر ڈرامے پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ سالوں کی جھلکیو ں میں اس وقت کے سیکریٹری آف سٹیٹ کولن پاول جنہوں نے بلڈر کی طرح کے کپڑے پہن کر نغمہ ’وائی ایم سی اے’ گایا تھا اور روسی وزیر خارجہ سرجی لیورو نے فلم سٹار وار کے ایک کردار ڈارتھ ویڈر کے جسیے کپڑے پہن رکھے تھے، شامل ہیں۔ یہ پہلا سال ہے کہ جس میں امریکی خارجہ سیکریٹری نے ریجنل سکیورٹی فورم کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے انتہائی سنجیدہ دھن منتخب کی جو اطلاعات کے مطابق مشرق وسطی میں ہونے والی جنگ کے بارے میں پائے جانے والے خدشات کی عکاسی کرتی تھی۔ انہوں نے کسی ماہر پیانسٹ کی طرح سے پیانو بجایا۔
انڈیا کے وفد نے بالی وڈ کی طرز کا ایک ڈرامہ پیش کیا جس کا موضوع ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ تھا۔ شمالی کوریا کے اراکین نے وزیر خارجہ بین کی مون کی سربراہی میں نغمہ ’اے بی بی اے’ گایا۔ وزیر خارجہ ہرے رنگ کی ستاروں سے مزین جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔ جاپان کے وزیر خارجہ تارو اوسو نے کارٹون فلموں کے کرداروں جیسے ’جینٹ فراگس’ ، ’پاور رینجر’ اور ’لوبسٹر’ کی طرز پر ایک اورر کوٹ اور ٹوپی پہن رکھی تھی۔ چین کے وفد نے گروہی رقص اور گانا پیش کیا جبکہ روس نے آسیان کو بطور دنیا کی واحد سپر پارو تسلیم کرتے ہوئے ایک ڈرامہ پیش کیا۔ کینیڈا کے وفد کے اراکین نے فٹ بال کے کھلاڑیوں کے جیسے لباس پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے کینیڈا اور آسیان کی ٹیموں کا میچ کھیلا جس کا اختتام زیدان کے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو ٹکر مارنے اور پھر ریڈ کارڈ دکھانے پر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے وفد نے تقریب کے ڈنر میں شرکت نہیں کی۔ آسیان میں دس ایشیائی ممالک شامل ہیں تاہم اس کے علاقائی فورم میں ان کی تعداد بڑھ کر پچیس ہوجاتی ہے۔ یورپی یونین ان کے علاوہ ہے۔ | اسی بارے میں رائس طبلِِ جنگ نہیں پیانو کے ساتھ26 July, 2006 | آس پاس پاکستان آسیان کا رکن بن گیا03 July, 2004 | صفحۂ اول سوچی کو فوراً رہا کیا جائے: آسیان16.06.2003 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||