اسرائیلی حملوں میں فلسطینی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مرکزی غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیل کے ایک بڑے فوجی آپریشن میں دو فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق ایک فلسطینی کو اسرائیلی فوجیوں نے مغازی کیمپ میں گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ اس کیمپ پر اس سے قبل کیئے گئے ایک فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ چند اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ اب اسرائیل شہری علاقوں میں ان مکانات پر حملہ کرنے کی نئی پالیسی اپنا رہا ہے جن میں اسے اسلحہ چھپائے جانے کا شک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ان کے ہمسایوں کی کیا سرگرمیاں ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں پرچے گرانے کا کام بھی شروع کررکھا ہے جس میں لوگوں کو اپنے گھروں میں اسلحہ چھپانے پر سنگین نتائج سے متنبہ کیا گیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کیا ہے تو وہ خطرے میں ہیں اور انہیں اپنے اور اپنے خاندان کے تحفظ کے لیئے فوری طور پر اپنے گھر چھوڑ دینے چاہئیں۔ ’اسرائیلی فوجیں وہ تمام عمارتں اور مکانات تباہ کردیں گی جہاں فوجی ساز و سامان رکھا گیا ہے‘۔ غزہ میں فوجی آپریشن گزشتہ ماہ اس وقت شروع کیا گیا تھا جب فلسطینی عسکریت پسندوں نے ایک اسرائیلی فوجی کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔ پکڑے گئے فوجی گیلاد شالت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کیا بنا تاہم اسرائیلی حکام کو یقین ہے کہ وہ ابھی بھی زندہ ہے۔ فلسطینی عسکریت پسندوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کی اپنے خلاف کارروائی کے بدلے میں اسرائیل پ راکٹ پھینکتے ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس فوجی کارروائی کا مقصد راکٹوں کا سلسلہ بند کرنا ہے۔ ایک علیحدہ حملے میں جنوبی غزہ میں اسرائیلی طیاروں نے شدید بمباری کی ہے اور دعوٰی کیا ہے کہ وہ سرنگیں تباہ کردی گئی ہیں جن سے یہاں اسلحہ لایا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں غزہ: وزارتِ خارجہ کی عمارت تباہ17 July, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملے: چھ افراد ہلاک 16 July, 2006 | آس پاس غزہ حملوں میں 23 فلسطینی ہلاک13 July, 2006 | آس پاس فلسطینی پیشکش، اسرائیلی انکار08 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||