عراق سے انخلاء، قرارداد مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سینیٹ نے عراق سے امریکی فوجوں کے انخلاء کی ایک قرار داد کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ حزب اختلاف ڈیمکریٹک پارٹی کر طرف سے پیش کی جانے والی اس قرار داد کی جس میں عراق سے امریکی فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا مخالفت میں حزبِ اختلاف کے بعض اراکین نے بھی ووٹ دیا۔ سینیٹ نے عراق کے بارے میں ایک اور قرار داد کو بھی مسترد کر دیا گیا جس میں عراق سے امریکی فوج کے بتدریج انخلا کی بات کی گئی تھی اور اس انخلا کے نظام الاوقات کا تعین کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔ صدر بش کی رپبلکن پارٹی نے بڑی شدت سے اس قرار داد کی مخالفت کی۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی عوامی سطح پر مخالفت بڑھتی جارہی ہے اور ڈیموکریٹک پارٹی اس معاملے پر اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں عوامی حمایت حاصل کرنے کی امید رکھتی ہے۔ | اسی بارے میں عراق میں اسی افراد کا اغواء22 June, 2006 | آس پاس سات میرینز کو مقدمے کا سامنا21 June, 2006 | آس پاس آٹھ امریکی فوجی ہلاک22 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||