عراق میں اسی افراد کا اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نامعلوم افراد نے بندوقوں کے سائے میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں ایک کارخانے کے اسی افراد کو اغواء کر لیا ہے۔ اغوا کی یہ واردات شمالی بغداد میں تاجی کے مقام پر فیکٹریوں کے علاقے میں ہوئی جب دن کی شفٹ ختم کرکے مزدور گھر جانے کی تیاری کررہے تھے۔ روز کے معمول کے مطابق یہ مختلف بسوں میں سوار ہوئے تو چار گاڑیاں آئیں اور چالیس پچاس آدمی دو بسوں اور ایک منی بس میں گھس گۓ۔ انہوں نے عورتوں کو اترنے کا حکم دیا اور خود بسوں کو لے کر چلتے بنے۔ ایک بس کے مسافروں نے مزاحمت کی اور اغوائیوں کے ہاتھ سے ہتھیار چھین لۓ۔ اس طرح بڑی تعداد میں لوگوں کے اغوا کی وارداتیں پہلے بھی ہو چکی ہیں۔ تاہم سن دو ہزار تین میں صدام حسین کی حکومت ختم ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی واردات تصور کی جا رہی ہے۔ مارچ اور مئ میں دو وارداتوں میں اسّی افراد کو اغوا کیا گیا تھا جن میں سے سترہ کو رہائی ملی تھی۔ باقی کے ساتھ کیا ہوا یہ نہیں معلوم۔ | اسی بارے میں بغداد میں پینتیس عراقی اغوا19 January, 2006 | آس پاس فرانس عراق سے فوج نکالے: اغواکار29 December, 2005 | آس پاس عراق: چھ عورتوں کورہا کرنے کا اعلان18 January, 2006 | آس پاس بغداد: امارات کے سفارتکار کا اغوا20 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||