BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 June, 2006, 13:29 GMT 18:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بحرِ منجمد شمالی میں بیج بینک
چاول کا کھیت
اس بینک میں کئی کروڑ بیج رکھے جائیں گے
دنیا بھر کی تمام فصلوں کے بیجوں کو محفوظ کرنے کے لیئے ناروے کی حکومت بحر منجمد شمالی کے ایک چھوٹے سے جزیرے پر ایک غار میں مخصوص رسد گاہ تعمیر کر رہی ہے۔

اس جزیرے پر کروڑوں کی تعداد میں جمع کیئے جانے والے بیجوں میں دنیا میں کسی ناگہانی آفت یا ایٹمی جنگ کی صورت میں ہونے والے نقصات اور فصلوں کی تباہی کے بعد اس بینک سے استفادہ کیا جا سکے گا۔

اس غار کو اس نکتہ نظر سے تعمیر کیا گیا ہے کہ ایٹمی جنگ اور قدرتی آفات کی صورت میں اس میں ذخیرہ کیئے جانے والے بیج محفوظ رہ سکیں۔

ناروے کی حکومت نے بحرمنجمد شمالی کے اس دور افتادہ جزیرے سپٹس برجن پر ایک غار میں رسدگاہ تعمیر کر کے ’بیجوں کا بینک‘ بنایا جائے گا۔

بیجوں کو جمع کرنے کا کام گلوبل کراپس ڈاورسٹی ٹرسٹ نامی عالمی تنظیم کے سپرد کیا گیا ہے۔

ٹرسٹ کے ایک کارکن جیف ہاوٹن نے کہا کہ انہوں نے دنیا کی تمام فصلوں کے بیج اس غار میں رکھے جائیں گے۔

ہجیف ہاوٹن نے کہا کہ دنیا میں اس وقت ایک ہزار چار سو اس قسم کے سیڈ بینک قائم ہیں لیکن یہ تمام ایسے مقامات پر قائم ہیں جہاں پر یا تو سیاسی عدم استحکام ہے یا پھر ایسی جگہوں پر ہیں جہاں قدرتی آفات آنے کا خطرہ رہتا ہے۔

قطب شمالی سے نو سو چھیاسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر قائم اس بینک کو اس جزیرے پر ایک غار میں کھادائی کر کے بنایاجائے گا۔

بحر منجمد شمالی کا درجہ حرارت ان بیجوں کو محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ اس بینک کی دیواریں کو دھماکے برداشت کرنے والے کنکریٹ سے بنایا جائے گا اور اس کے دروازے خاص قسم کے لوہے کی چادروں سے بنایا جائے گا۔
۔

اسی بارے میں
چینیوں کے لیے چاند پر زمین
15 November, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد