ہلمند میں جھڑپ،21 طالبان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی کو بتایا گیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں برطانوی فوجیوں سے ایک جھڑپ میں اکیس طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ طالبان اور برطانوی فوجیوں کے درمیان چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ جھڑپ اتوار کو صوبہ ہلمند میں ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی فوجی معمول کے مطابق تلاشی کے آپریشن پر تھے کہ ان پر شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ یہ جھڑپ ہلمند کے ایک گاؤں میں ہوئی اور ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ اس جھڑپ میں صرف پانچ طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ بی بی سی کے پال ووڈ کا کہنا ہے کہ برطانوی فوجی ہیلی کاپٹر سے اتر ہی رہے تھے کہ ان پر فائرنگ شروع ہو گئی لیکن کوئی برطانوی فوجی اس فائرنگ سے زخمی نہیں ہوا ۔ جنوبی افغانستان میں نیٹو فوجیوں کے کمان سنبھالنے کے بعد برطانوی فوجیوں نے صوبہ ہلمند میں اپنے مراکز بنانا شروع کیئے ہیں اور افغان فوجی بھی نیٹو فوجیوں کے ساتھ اس آپریشن میں شریک ہیں۔ ۔ اس سے قبل ہلمند میں طالبان جنگجوؤں کے ایک حملے میں کم از کم تین افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب طالبان عسکریت پسندوں نے پولیس کے ایک قافلے پر حملہ کیا۔ | اسی بارے میں ہلمند میں تازہ حملے، مزید ہلاکتیں23 May, 2006 | آس پاس افغانستان: 16 فوجی 200 مخالف ہلاک21 May, 2006 | آس پاس افغانستان میں متعدد طالبان ہلاک10 July, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||