بغداد: کم از کم پچاس افراد اغوا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مرکزی بغداد کے علاقے سے کم از کم پچاس افراد کو اغوا کر لیا ہے۔ ممکنہ طور پر دو شامی شہری بھی مغویوں میں شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ صالحیہ سٹریٹ پر پیش آیا۔ یہ علاقہ ٹریول ایجنسیوں اور ٹور آپریٹرز کے دفاتر کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور مغویوں میں بھی زیادہ تر ان ایجنسیوں کا عملہ اور صارفین شامل ہیں۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ’وہ ایجنسیوں کے عملے اور راہگیروں کو پکڑ کر لےگئے اور اس کی وجہ بھی نہیں بتائی۔ پولیس بعد میں پہنچی اور اس نے کچھ نہیں کیا‘۔ پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد تیرہ عدد کاروں میں سوار تھے اور انہوں نے پولیس اور کمانڈوز کی وردیاں پہن رکھیں تھیں۔ اس قسم کے اغوا کا واقعہ عام نہیں تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ادھر امریکی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو توپخانے کی ایک مشق کے دوران ہونے والے ایک دھماکے میں تین عراقی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعقوبہ سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر حبحب میں واقع امریکی اڈے سے چلایا جانے والا توپ کا ایک گولہ قصبے کی ایک عمارت پر جا گرا جس سے دو عراقی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نے بعد میں دم توڑ دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گولہ 155 ملی میٹر توپ کا تھا اور اس کے چلائے جانے کچھ دیر بعد عراقی پولیس نے ایک دھماکے کی اطلاع دی جس میں دو عراقی ہلاک اور چار زخمی ہوئے اور چھ مکانات تباہ ہوگئے۔ بیان کے مطابق امریکی فوجی جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد دینے کے لیئے پہنچے اور زخمیوں کو فوجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک زخمی عورت بھی چل بسی۔ یاد رہے کہ یہ اعتراف اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی فوجیوں کی جانب سے عراقی عوام پر تشدد اور ان کے قتل کے واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اورگزشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے بھی امریکی فوجیوں کے ہاتھوں عراقیوں کے اتفاقاً قتل کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ | اسی بارے میں چیک پوسٹوں پر حملے، 20 ہلاک 04 June, 2006 | آس پاس بغداد میں’روسی سفارتکار ہلاک‘03 June, 2006 | آس پاس ہلاکتیں، نامعلوم لاشیں، کٹےہوئےسر03 June, 2006 | آس پاس قتلِ عام کی ویڈیو، تحقیقات کا آغاز02 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||