اسرائیل کو خفیہ مذاکرات کی تجویز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کے ایک بڑے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی رہنما محمود عباس نے اسرائیل کو خفیہ مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔ اخبار کے مطابق محمود عباس نے امریکی اہلکاروں اور سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم شیمون پیریز کے ساتھ بات چیت میں یہ تجویز پیش کی کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو خفیہ مذاکرات کرنے چاہیئیں۔ انہوں نے اخبار کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر ایسے خفیہ مذاکرات شروع ہوگئے تو ایک سال کے اندر اندر امن کے معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں۔ محمود عباس نے کہا کہ ایسے مذاکرات پی ایل کے تحت ہونے چاہیئیں۔ محمود عباس پی ایل او کے سربراہ ہیں اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر ہیں۔ اس سال جنوری میں فلسطین میں ہونے والے انتخابات میں شدت پسند تنظیم حماس نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی تھی اور اب وہ حکومت بنا رہی ہے۔ اسرائیل نے پہلے ہی یہ کہہ چکا ہے کہ وہ کسی ایسی فلسطینی حکومت کے ساتھ معاملہ نہیں کرے گا جس کی سربراہی حماس کر رہی ہو۔ اسرائیل نے حماس کی کامیابی کے بعد خود محمود عباس کے بارے میں کہا ہے کہ وہ اب بے وقعت ہو چکے ہیں۔
حماس اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی اور اس تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی تباہی ہونی چاہیئے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا مستقل سرحدیں قائم کرنے کا کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ امن کا نقیب نہیں ہو سکتا۔ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی رہنما کے بیان پر اس شک کا اظہار کیا گیا ہے کہ کیا وہ کسی قسم کے مذاکرات کی سربراہی کر بھی سکتے ہیں یا نہیں۔ اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا ’فلسطینی انتظامیہ میں اصل سیاسی طاقت اب محمود عباس اور ان کے ساتھیوں کے ہاتھوں میں نہیں رہی بلکہ یہ حماس کو منتقل ہو چکی ہے۔‘ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں امن کا کوئی بھی ایسا حل نہیں ہے جسے قابلِ ذکر قرار دیا جا سکے۔ اگرچہ امریکہ کے تجویز کردہ امن کے نقشۂ راہ کو فلسطینیوں اور اسرائیل کی توثیق مل چکی ہے لیکن عملی طور پر یہ منصوبہ کالعدم ہو چکا ہے۔ | اسی بارے میں اسرائیل، فلسطین مذاکرات ملتوی10 February, 2005 | آس پاس حماس سے مذاکرات نہیں: اسرائیل27 January, 2006 | صفحۂ اول نئے منصوبے پر مذاکرات شروع04 December, 2003 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||