BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 March, 2006, 04:02 GMT 09:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگریزی کیوں بولی؟ شیراک کا واک آؤٹ
انگریزی تقریر ختم ہونے پر شیراک اور ان کا وفد واپس چلا آیا
یورپی یونین کے رہنماؤں کا ایک اجلاس اچانک کچھ دیر کے لیئے رُک گیا جب فرانس کے صدر ژاک شیراک اس وقت احتجاجاً ’واک آؤٹ‘ کر گئے جب ان کے ایک ہم وطن نے انگریزی زبان میں تقریر شروع کردی۔

مقرر نے جو کاروباری طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور یورپی آجروں کی فیڈریشن کے صدر ہیں کہا تھا کہ انگریزی زبان کاروباری دنیا کی زبان ہے۔

یہ واقعہ اس وقت ہوا جب یورپی اتحاد کے رہنما توانانی کی مشترکہ پالیسی پر اتفاق کے لیئے جمعرات کو دو روزہ اجلاس کے لیئے برسلز میں جمع تھے۔

فرانسیسی شہری ایئرنسٹ اینٹونی نے جو نزع کا سبب بنے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ وہ انگریزی میں خطاب کریں گے کیونکہ ان کے بقول آج کی دنیا میں انگریزی یورپ میں کاروبار کی تسلیم شدہ زبان ہے۔

ایک فرانسیسی اہلکار نے بتایا کہ صدر شیرا، فرانس کے وزیرِ خارجہ اور وزیرِ خزانہ تینوں اس اجلاس کو چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ اس واک آؤٹ کی سربراہی خود فرانسیسی صدر نے کی۔

تاہم جب مسٹر انٹونی نے اپنا خطاب ختم کر لیا تو فرانسیسی صدر اس کمرے میں واپس آگئے۔ ان کے آنے کے بعد ایک اور فرانسیسی شہری نے جو یورپی سنٹرل بینک کے صدر بھی ہیں، فرانسیسی زبان میں تقریر کی۔

یورپی اتحاد کے اس اجلاس کا مقصد یہ بھی طے کرنا ہے کہ یورپی ممالک توانائی کی پالیسی کو کیسے مربوط بنا سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد