BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 November, 2004, 11:05 GMT 16:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیراک کی علاوی سے ’بے رُخی‘ ؟
یاک شیراک: اخباری نمائندوں کے مطابق انہوں نے عیاد علاوی کے ساتھ ’بے اعتنائی` برتی۔
یاک شیراک: اخباری نمائندوں کے مطابق انہوں نے عیاد علاوی کے ساتھ ’بے اعتنائی` برتی۔
عراق کے وزیر اعظم عیاد علاوی کو فرانس کے صدر یاک شیراک کی طرف سے ’سرد مہری‘ کا سامنا کرنا پڑاہے۔

یورپی یونین کے ایک اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کو ملنا ہے لیکن خبر یہ کہ یاک شیراک اب اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا تو صدر شیراک نے کہا کہ کچھ پیشگی مصروفیات کی وجہ سے وہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

یاد رہے صدرشیراک عراق پر حملہ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

عراق کے عبوری وزیراعظم عیاد علاوی ان دنوں بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہیں۔ انہوں نے یورپی یونین کے اجلاس کے شرکاء کے ساتھ ایک ظہرانے میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنا ہے۔

اخباری نمائندوں کا کہنا ہے کہ یاک شیراک کا رویہ عیاد علاوی کی طرف ان کی بےاعتنائی کا واضع اظہار ہے۔

دریں اثناء عیاد علاوی نے چند ممالک کو ’تماش بین` ملکوں کا نام دیا ہے اور ان سے کہا ہے وہ عراق کی تعمیِر نو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ہالینڈ کے وزیرخارجہ نے اس بات کی تردید کی ہے صدر شیراک نے عیاد علاوی کے ساتھ بےرخی برتی ہے۔ ان کا کہنا ہے ’میرے خیال میں کرنے کا کام یہ ہے کہ ہم مستقبل کی جانب دیکھیں اور ماضی کو بھول جائیں‘۔

لیکن برسلز میں بی بی سی کے نمائندے، ولیم ہورسلی، کا خیال ہے کہ عراق پر حملہ کے معاملے میں یورپی یونین کے ارکان منقسم ہیں اور یہ بات جمعہ کے دن شروع ہونے والی کانفرنس کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

یورپی یونین نے عراق کے لیے ایک امدادی پیکج کی منظوری دینا ہے جس کے تحت عراقی وکلاء، پولیس اور انتخابی عملے کو تربیت دی جائے گی۔ امداد کی مالیت صرف تیس ملین یورو ہے جو کہ یورپی معیار کے مطابق بہت کم ہے۔

اٹلی کے وزیراعظم سے اپنی ملاقات کے بعد عیاد علاوی نے ایک بار پھر عراق کی تعمیر نو میں بھرپور حصہ لینے کی اپنی درخواست پر زور دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد