عراق: تشدد میں انیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں تشدد کے مختلف واقعات میں کم از کم انیس لوگ ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ جمعہ کے روز عراقی شہر خالص میں سنی مسجد کے باہر بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ پولیس نے بغداد سے سات ایسی لاشیں بھی ملی ہیں جن کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر سر پر گولیاں ماری گئی تھیں۔ مزاحمت کارروں کے ایک حملہ کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے اور اس طرح جمعہ کو مرنے والوں کی تعداد انیس ہو گئی ہے۔ امریکہ کے وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ نے کہا ہے کہ عراق میں جاری تشدد سے لوگ مارے جا رہے ہیں اور یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے عراقی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ مل کر نئی حکومت بنائیں۔ ڈونلڈ رمز فیلڈ نے کہا کہ عراق کو ایک اچھی حکومت کی ضرورت ہے جو ملک میں فرقہ وارانہ تشدد پر قابو پا سکے۔ | اسی بارے میں عراق: اٹھارہ پولیس اہلکار ہلاک21 March, 2006 | آس پاس ’فوری عراقی حکومت ضروری‘22 March, 2006 | آس پاس بغداد سے برطانوی یرغمالی رہا23 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||