بغداد : امریکی فائرنگ سے8 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمالی قصبے دحلوئیہ میں امریکی فوج کی جوابی فائرنگ سے کم از کم آٹھ عراقی شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج پر فوجی آپریشن کے دوران حملہ کیا گیا۔ امریکی فوج کی جوابی فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے میں ایک عورت اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے ایک سینئر ترجمان نے بتایا کہ امریکیوں نے ایک گھر پر بم برسائے اور فوج کے ایک افسر سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔ شمالی بغداد کے علاقے میں جاری فوجی آپریشنز کے دوران مزاحمت کارروں اور امریکی اور عراقی فوج کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ایک اور واقعے میں شمالی قصبے موصل میں مسلح افراد کے فائرنگ سے پولیس کے تین اہلکار مارے گئے ہیں۔ بغداد کے شمال مشرقی حصے بقوبہ میں دو بم حملوں میں ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ بارہ دوسرے زخمی ہو گئے ہیں۔ | اسی بارے میں بغداد میں تین دھماکے، 26 ہلاک01 March, 2006 | آس پاس بغداد میں عراقی جنرل کا قتل07 March, 2006 | آس پاس بغداد پھر بم حملوں کی لپیٹ میں12 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||