BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 March, 2006, 10:01 GMT 15:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اکبرگنجی چھ سال بعد رہا ہوگئے
اکبر گنجی
اکبر گنجی کو جمعہ کی رات رہا کیا گیا
ایرانی حکومت کےناقد اور مشہور اصلاح پسند ایرانی صحافی اکبرگنجی کو چھ برس بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

اکبرگنجی کو سنہ 2000 میں حکومت مخالف افراد کے قتل کے معاملے سے سینیئر حکام کا تعلق جوڑنے پر قید کر دیا گیا تھا۔

نامہ نگاروں کے مطابق اکبرگنجی قدامت پسندوں کو للکارنے کی وجہ سے ایران کے اصلاح پسندوں کے لیئے ایک ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں اور دنیا کے متعدد رہنماؤں نے ان کی رہائی کی اپیل کی تھی۔

اکبر گنجی نے اپنی زیادہ تر قید تنہائی میں کاٹی اور وہ گزشتہ برس کچھ ماہ کے لیئے بھوک ہڑتال پر بھی چلے گئے تھے۔ جب گنجی کو عدالت میں لایا گیا تھا تو انہوں نے حکام پر تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ انہیں یہ بات عدالت کے سامنے بیان کرنے کی صورت میں خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

تہران میں بی بی سی کی نمائندہ فرانسس ہیریسن کا کہنا ہے کہ بہت سے ایرانیوں کا خیال تھا کہ چھیالیس سالہ اکبر گنجی کو کبھی رہا نہیں کیا جائے گا۔

گنجی اصلاح پسندوں کے لیئے ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں

ان لوگوں کے خیال میں ایرانی حکومت کے خلاف ان کے تلخ بیانات کی وجہ سے اکبر گنجی پر تازہ الزامات لگائے جا سکتے تھے تاہم ان کی اہلیہ اور وکیل نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں جمعہ کی رات گھر بھیج دیا گیا ہے کیونکہ اب ان کے خلاف کوئی مقدمہ باقی نہیں۔

اکبرگنجی کے خاندان کا کہنا ہے کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں۔ خاندان کے افراد کے مطابق ان کا وزن صرف انچاس کلو رہ گیا ہے اور انہیں لو بلڈ پریشر کی شکایت بھی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد جیل حکام نے اکبرگنجی کو اچھی غذا فراہم نہیں کی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اکبرگنجی رہائی کے بعد کسی قسم کے انٹرویو نہیں دیں گے کیونکہ ان کی اہلیہ کا خیال ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو حکام کو انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کا جواز مل جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد