ڈنمارک کے اخبار کا مدیر چھٹی پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈنمارک کے جس اخبار نے توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت کی تھی اس کے مدیر کو اخبارکی انتظامیہ کی طرف سے چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈنمارک کے اخبارا یالند پوستن کے کلچرایڈیٹر فلیمنگ روز کو ان کے اس اعلان کے بعد کہ وہ ایران کی طرف سے یورپ میں یہودیوں کی نسل کشی کے کارٹون بھی چھاپ دیں گے اخبار کی انتظامیہ کی طرف سے چھٹیوں پر جانے کا حکم ملا۔ ڈنمارک کے اس اخبار میں توہین آمیز کارٹونوں کی اشاعت کے بعد پوری مسلم دنیا میں احتجاج شروع ہو گیا ہے اور ان کارٹونوں کو اشتعال انگیز قرار دیا جارہا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں ایران کے ایک اخبار نے اعلان کیا تھا کہ وہ یہودیوں کے قتل عام پر کارٹون بنانے کا ایک مقابلہ کرا رہا ہے۔ ایرانی اخبار کا کہنا تھا کہ وہ مغرب کی آزادیِ اظہار کی حد جاننا چاہتا ہے۔ یہی دلیل ڈنمارک کے اخبار اور یورپی اخبارات نے توہین آمیز کارٹون چھاپتے ہوئے دی تھی کہ وہ مسلمانوں کی برداشت کی انتہا جاننا چاہتے ہیں۔ یالند پوستن کے مدیر اعلی کارستن جسٹ نے کہا انہوں نے ایران میں یہودیوں کے خلاف چھپنے والے کارٹونوں کو شائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےۓ دریں اثناء سویڈن کی حکومت نے دائیں بازو کی سخت گیر سیاسی جماعت کی ویب سائٹ جس نے ان کارٹونوں کو شائع کیا تھا بند کر دیاہے۔ یہ پہلاموقعہ ہے کہ کسی مغربی حکومت نے ان کارٹونوں کو شائع کرنے والے کسی ادارے کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے۔ کوریرین کے مدیر رچرڈ جومسوف نے کہا کہ حکومت نے ویب سائٹ بند کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں اس کے بارے میں کچھ کرنا ہوگا۔ حکومت کا یہ اقدام غیر قانونی ہے کیونکہ ان کا ایک چھوٹا ادارا ہے اس لیے حکومت نے ان کے خلاف یہ قدم اٹھایا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||