BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 February, 2006, 19:52 GMT 00:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عربی پاپ آئیڈل بند کر دیا گیا
شو
الجزائر اور عرب ریاستوں میں اس پروگرام کو پسند کرنے والے بڑی تعداد میں ہیں
الجزائر کے سرکاری ٹی وی چینل نے اسلامی شدت پسندوں کے احتجاج کے بعد عرب ممالک کے مقبول ٹی وی پروگرام ’سٹار اکیڈیمی‘ کی نشریات روک دی ہیں۔

الجزائر کے مسلم رہنما ابو داؤد سلطانی کا کہنا ہےکہ اس شو میں معاشرتی اشتعال کے علاوہ اخلاقی قدروں پر حملہ ہے۔

لبنان کا پیش کردہ یہ شو ’گلوبل پاپ آئیڈل‘ کی طرز پر بنایا گیا ہے اور الجزائر اور عرب ریاستوں میں اس کے دیکھنے اور پسند کرنے والے بڑی تعداد میں ہیں۔

ابو داؤد سلطانی نے بتایا کہ اس شو کو صدر کے حکم پر ختم کردیا گیا ہے۔

سلطانی موؤمنٹ فار اے سوسائٹی آف پیس کے رہنما ہیں اور انہیں حکومت میں وزیر کا درجہ حاصل ہے اور ان کی پارٹی ’حماس‘ حکومتی اتحاد میں شامل ہے۔

الجزائر کی ہائی اسلامی کونسل کے صدر نے بھی اس پابندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس پروگرم کے بارے میں مختلف رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ شو جو پرائم ٹائم میں نشر کیا جاتا ہے اس قابل نہیں کہ اسے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکے۔

الجزائر میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں حصہ لینے والی خواتین کا لباس اور رقص اسلامی بنیاد پرستوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

سٹار اکیڈیمی کا یہ پروگرام خواتین میں بہت مقبول ہے۔ اس شو کے دیکھنے والے لبنان براڈ کاسٹنگ کارپورشن پرسیٹلائٹ ڈشوں کی مدد سے اسے اب بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد