BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 February, 2006, 22:48 GMT 03:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حاملہ شہزادی، جاپان کی امید
ان اطلاعات کے بعد کہ جاپان کی شہزادی کِیکو حاملہ ہیں، یہ امیدیں بڑھ گئی ہیں کہ شاید چالیس سال کے بعد جاپان میں تخت کو کوئی وارث لڑکا مل جائے۔

توقع ہے کہ شہزادی کیکو کے ہاں بچے کی ولادت اس سال خزاں کے موسم میں ہو گی۔ شہزادی کیکو کی عمر انتالیس سال ہے اور وہ شہنشاہ آکی ہیٹو کے دوسرے بیٹے کی بیگم ہیں۔

شاہی خاندان میں انیس سو پینسٹھ کے بعد تخت کا کوئی وارث پیدا نہیں ہوا۔

جاپان میں تخت پر بیٹھنے کی اہلیت اور شرائط کی وجہ سے ایک بحران پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث حکومت یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ تخت کی وراثت کے لیئے صرف لڑکا ہونے کی شرط ختم کر دی جائے تاکہ لڑکی بھی وارثِ تخت ہو سکے۔

ولی عہد ناروہیٹو کی صرف ایک بیٹی ہے۔

شہزادی کیکو اور شہزادہ آکیشینو کی دو بیٹیاں ہیں۔

شہزادی کیکو کے حاملہ ہونے کی خبر جب پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس تک پہنچی جس میں وزیرِ اعظم جونیچیرو کوئزومی بھی شریک تھے تو اجلاس نے مسرت کا اظہار کیا۔ تاہم وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ لڑکی کے تخت نشین ہونے کے معاملے پر بحث ختم نہیں کی جانی چاہیئے اور اسے بھی یہ حق دیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان میں شاہی خاندان کے اسحتکام کے لیئے ضروری ہے کہ اس معاملے کو (یعنی لڑکی کے تخت پر بیٹھنے کےمعاملے کو) زیادہ دیر تک التوا میں نہیں رکھا جانا چاہیئے۔ ’یہ بھی ضروری ہے کہ پارلیمانی مباحثہ پرامن انداز میں جاری رہے۔‘

جاپان میں ولی ولی عہدِ ثانی شہزادی مساکو پر جن کی عمر بیالیس سال ہے بہت دباؤ ہے کہ ان کے ہاں لڑکے کی ولادت ہو۔ وہ اس دباؤ کی وجہ سے کبھی کبھار ہی محل سے باہر نکلتی ہیں۔ اگر قانون بدل گیا تو ان کی چار سالہ بچی تخت نشینی کے لیئے اہل قرار پا جائے گی۔

رائے عامہ کے ایک تجزیئے کے مطابق 63 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ جاپان میں تخت نشینی کا قانون تبدیل کر دیا جائے۔ ایک سال پہلے یہ تعداد 81 فیصد تھی۔

اسی بارے میں
جاپانی خاتون تخت کی حقدار
17 November, 2004 | آس پاس
دل کے لیے تخت کی قربانی
15 November, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد