BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 January, 2006, 14:53 GMT 19:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران: جوہری تحقیق کا آغاز پیر سے
ایرانی جوہری پلانٹ
’جوہری ریسرچ کا دوبارہ آغاز کرنا ایران کا حق ہے‘
ایران کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی اپیلوں کے باوجود پیر سےجوہری ایندھن کی تحقیق کا کام دوبارہ شروع کر رہا ہے۔

جوہری ایندھن کی تحقیق کے کام کے دوبارہ آغاز سے یورینیم کی افزودگی کو چھوڑ کر ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ کام شروع ہو جائے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جوہری تحقیقاتی اداروں پر دو برس سے لگے تالے کھول دیے جائیں گے جبکہ یورپی یونین نے خبردار کیا ہے اس قسم کے اقدام سے ایران کے جوہری عزائم پر ہونے والے مذاکرات کھٹائی میں پڑ سکتے ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان حامد رضا آصفی نے بھی ایران کے اس عمل کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ ہم تالے کھول دیں گے اور ہم نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ ہم کل سے تحقیق دوبارہ شروع کر رہے ہیں‘۔

حامد آصفی کا کہنا تھا کہ جوہری ریسرچ کا دوبارہ آغاز کرنا ایران کا حق ہے اور یہ عمل بین الاقوامی معائنہ کاروں کی نگرانی میں سرانجام دیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے یہ بات بتانے سے انکار کیا کہ کس قسم کی تحقیق کی جائے گی اور اس تحقیق کے لیے کون سے جوہری مقامات کا استعمال کیا جائےگا۔

ایران اور یورپی یونین کے درمیان جوہری مذاکرات گزشتہ اگست میں اس وقت تعطل کا شکار ہو گئے تھے جب ایران نے سنہ 2004 سے معطل جوہری عمل دوبارہ شروع کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد