یمن تودہ: ہلاک شدگان 60 ہو گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امدادی کارروائیاں کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یمن کے ایک گاؤں میں پہاڑی تودہ کے ملبے کے نیچے سے اب تک انہوں نے کم از کم چھپن نعشیں نکالی ہیں۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ اس تودے کے گرنے سے کم از کم تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔ یمنی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعاء کے جنوب مغربی گاؤں الدفیر میں تودہ گرنے سے تیس مکان روندے گئے۔ اس کے علاوہ پینتیس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پچاس افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ | اسی بارے میں یمن میں تودہ گرنے سے تیس ہلاک29 December, 2005 | آس پاس ہنگامی کیش فنڈ کی منظوری16 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||