 | | | عراق مزاحمت کارروں نے عراقی فوجیوں کو بھی نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ |
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ بغداد میں ہونے والے ایک روڈ بم حملے میں انیس عراقی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ دو روز فلوجہ کے قریب دس امریکی فوجی بھی اسی طرح کے روڈ بم حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق روڈ کے قریب نصب کیا گیا بم اس وقت پھٹ گیا جب عراق فوجی قریب سے گذر رہے تھے۔ دھماکے کی جگہ کے نزدیک ہی موجود عراقی مزاحمت کارروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ عراقی مزاحمت کارروں کے ایک گروپ اسلامک آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اسی گروپ نے عربی چینل الجزیرہ کو ایک ویڈیو ٹیپ بھیجی ہے جس میں انہوں نے امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پندرہ دسمبر کے پارلیمانی انتخابات سے قبل عراقی حکام تشدد میں اضافے کی امید کررہے ہیں۔
|