BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ۔بھارت فوجی مشقوں کی مخالفت
پرنب مکھرجی اور ڈونلڈ رمزفیلڈ
بائیں بازوں کی جماعتیں امریکہ کے ساتھ مشقوں کے خلاف ہیں
بائیں بازو کے محاذ کی سخت مخالفت کے باوجود حکومت نے امریکی فضائیہ کے ساتھ طے شدہ پروگرام کے مطابق فوجی مشقیں کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ اور ہندوستان کے فوجیوں کی مشترکہ مشقیں آئندہ ہفتے سے مغربی بنگال میں شروع ہونگی۔ حکومت کی اتحادی بائیں بازو کی جماعتوں نے اس کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر دفاع پرنب مکھرجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’گزشتہ روز سے مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ بات چيت ہورہی ہے اور سی پی آئی ایم کی مرکزی قیادت سے بھی دِلی میں بات ہوئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرہ کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن لیکن انہوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کیا ہے کہ مشقوں کے لیے وہ سیکیورٹی کا انتظام کرے تاکہ مشقیں ہو سکیں‘۔

مسٹر مکھرجی کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے ساتھ مشترکہ مشقیں گزشتہ کئی برس سے ہورہی ہیں اور یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے۔

بھارت اور امریکہ کی فضائیہ یہ مشقیں کر رہی ہیں

ادھر مخالف اتحاد کے ہزاروں کارکنوں نے مغربی بنگال کے تینوں ہوائی اڈوں پر اسکے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جماعتیں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے دفاعی تعاون کے خلاف ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی(مارکس) کے ایک رہنما انل بسواس نے کہا ہے کہ ’ہم کلائی کنڈا کا گھیراؤ کرینگے جہاں مشقیں ہونا طے ہیں۔ جس نوعیت سے بھارت اور امریکہ کے درمیان فوجی تعاون میں اضافہ ہورہا ہے ہم اس کے مخالف ہیں اور اسکے خلاف ہم پر زور آواز اٹھائیں گے‘۔ لیکن مسٹر بسواس نے اس بات پر زور دیا کہ احتجاج پر امن ہوگا۔

مغربی بنگال میں کلائی کنڈا کے فوجی ہوائی اڈے پر آئندہ سات نومبر سے امریکی اور ہندوستانی فضائیہ کی ایک ساتھ مشقیں شروع ہونگی۔ بنگال میں کمیونسٹ پارٹیوں کا غلبہ ہے اور وہ روایتی طورپر امریکہ کے بارے میں حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتی رہتی ہیں۔

امریکی افسران نے بتایا ہے کہ امریکی فوجی جاپان میں مساوا فوجی ایئر پورٹ سے ایف سولہ لڑاکا طیاروں سے پرواز کرینگے۔ مشقوں میں ہندوستان مغربی و روسی ساخت کے طیارے استعمال کریگا۔ یہ مشترکہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہینگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد