BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 September, 2005, 08:36 GMT 13:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تصویر کیلیے پندرہ سو لوگ برہنہ
فرانس
فرانس سے قبل یہ فن کار دنیا کے بہت سے شہروں میں برہنہ تصاویر بنا چکا ہے
فرانسیسی شہر لیئون میں پندرہ سو مرد و خواتین رضاکارانہ طور پر فن کے نام پر سرِ عام برہنہ ہو گئے۔

نیو یارک کے فن کار سپینسر تیونک کی دعوت پر یہ پندرہ سو مرد اور خواتین صبح سویرے اکھٹے ہوئے تاکہ ان کی برہنگی کے عالم میں اجتماعی تصویر اتاری جا سکے۔

کرین کے آرٹسٹ کے کہنے پر ان برہنہ مرد اور خواتین رضاکاروں نے لیئون کی بندرگاہ پر شپنگ کنٹینروں کے درمیان ہاتھ اور ٹانگیں اوپر اٹھا کر برہنہ تصویروں کے لیے مختلف انداز اپنائے۔

برہنہ تصویریں بنوانے کے شائقین میں سے زیادہ تر کا تعلق لیئون سے ہی تھا لیکن ان میں کئی دو دراز علاقوں سے سفر کرکے صبح ساڑھے چار بجے وہاں پہنچے تھے تاکہ وہ تصویریں بنوانے کے لیے ضروری ہدایات حاصل کر سکیں اور سورج طلوع ہونے تاکہ تصویریں اتروانے کے لیے پوری طرح تیار ہو جائیں۔

رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے تیونک نے کہا کہ وہ بندرگاہ کو خفیہ تجارت کے حوالے سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس مقام پر ساؤن اور روئنے دریاوں کا ملاپ ہوتا ہے وہ اس مقام کو کسی دوشیزہ کی ٹانگوں کی طرح دیکھتے ہیں۔

سورج طلوع ہوتے ہی ان رضاکاروں نے اپنے کپڑے اتار کر بندرگاہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے ٹانگیں اور ہاتھ اوپر اٹھا کر مختلف انداز میں تصاویر بنوائیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد