 |  مزاحمت کاروں کی بصرہ میں بھی کارروائیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں |
عراقی حکام نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی شہر بصر میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ کار بم دھماکہ شہر کے مرکزی علاقے میں واقع ایک ریستوران کے باہر ہوا جو کہ عراق کے سکیورٹی اہلکاروں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ یہ دھماکہ بدھ کی شام کو ہوا اس سے قبل اسی ہفتے دو مختلف وارداتوں میں چار امریکی سکیورٹی محافظ اور دو برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جنوبی شہر بصرہ میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں بھی مزاحمت کار جڑ پکڑ رہے ہیں۔ بصرہ نسبتاً پرامن رہا ہے اور یہاں پر تشدد کے بہت کم واقعات رونما ہوئے ہیں۔ |