ویزا نہ دینے پر امریکہ کی مذمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے ایرانی وفد کو ویزا نہ دینے پر امریکہ پر شدید تنقید کی ہے اور اسے غیر اخلاقی اور بدتریں قدم قرار دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان حامد رضا آصفی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ثابت کر دیا کہ وہ بین الاقوامی ادارے کی میزبانی کرنے کے لائق نہیں ہے۔ آصفی نے امریکہ کے اس اقدام کو بین الاقوامی سفارتی آداب کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی اجلاسوں کے امریکہ میں انعقاد پر نظرثانی کرے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر غلام علی حدار عدل ان لوگوں میں شامل ہیں جن کو امریکہ نے ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔ دریں اثنا واشنگٹن نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا جاری کر دیا جائے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||