BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 August, 2005, 17:06 GMT 22:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوڈان میں فسادات 84 افراد ہلاک
سوڈان
جان گیرنگ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے
سوڈان کے نائب صدر اور سابق باغی رہنما جان گیرنگ کی ایک فضائی حادثے میں ہلا کت کے بعد دارالحکومت خرطوم میں فساد پھوٹ پڑے ہیں۔

جان گیرنگ کے حامیوں نے ان کی ہلاکت کے بعد اشتعال میں آ کر مخالفین پر حملے شروع کر دیے تھے۔

ان فسادات کو روکنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا جبکہ شہر کے وسطی حصے میں جہاں مسلح بلوائی گھوم رہے تھے وہاں فوجی ہیلی کاپٹروں کو گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

گزشتہ تین دن میں ہونے والے تشدد کے واقعات میں چوراسی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لوگ بڑی تعداد میں شہر چھوڑ کر جارہے ہیں جس کی وجہ سے شہر سے باہر جانے والی شاہراوں پر ٹریفک جام ہو گئی۔

جان گیرنگ کے جانشیں ساوا کیر نے لوگوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

صدر عمر البشیر نے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جو گیرنگ کے فضائی حادثے میں ہلاک ہونےکے واقع کی مکمل تحقیق کرے گی۔ اس کمیٹی میں جنوبی علاقوں کے سابق باغی رہنما بھی شامل ہیں۔

گیرنگ نے سوڈان میں جاری ا کیس سال خانہ جنگی کو روکنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیےتھے اور اس معاہدے کے تحت انہوں نے تین ہفتے قبل نائب صدر کے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد