سوڈانی نائب صدر حادثےمیں ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سوڈان کے نائب صدر اور سابق باغی رہنما جان گیرنگ ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جان گیرنگ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے کی خبر کی تصدیق ہو گئی ہے۔ جان گیرنگ کے ہیلی کاپٹر کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ یوگنڈا کے صدر کے ساتھ ملاقات کرکے واپس سوڈان جا رہے تھے۔ جان گیرنگ کا ہیلی کاپٹر اتوار کی صبح سے لاپتہ تھا اور سوڈان اور یوگنڈا کے حکام لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کر رہے تھے۔ جان گیرنگ نے تین ہفتے قبل ہی سوڈان کے جنوبی علاقوں میں جنگ بندی کے بعد قائم ہونے والی قومی یکجہتی کی حکومت میں نائب صدر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ جان گیرنگ نے جنوبی یوگنڈا میں بیس سال سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||