شام مخالف سیاست دان ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے ایک شام مخالف سیاستدان جارج حاوی کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ لبنان کے دار الحکومت بیروت میں پولیس نے بتایا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کے سابق رہما جارج حاوی کی گاڑی دھماکے میں تباہ ہو گئی۔ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دس بجے صبح کے قریب ہوا۔ اطلاعات کے مطابق بم گاڑی کی آگے والی پسینجر سیٹ کے نیچے نصب تھا۔ پولیس کےعلاقے کا گھراؤ کرنے کی کوششوں کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔ لبنان کے وزیر اعظم نجیب مِکاتی نے اس قتل پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی ہر نئی کامیابی کے بعد ملک دشمن عناصر سکیورٹی کو نشانہ بنا کر اس طرح کا ایک سگنل بھیجتے ہیں۔ مقتو جارج حاوی لبنان میں اس ماہ قتل ہونے والے دوسرے شام مخالف شخصیت ہیں۔ جارج حاوی کی ہلاکت ملک کے عام انتخابات میں شام مخالف اتحاد کی فتح کے ایک روز بعد ہوئی ہے۔ کچھ ماہ پہلے شام نے لبنان سے اپنی افواج کو انتیس سال کے بعد واپس بلایا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||