بلئیر کی کامیابی پر ایشیائی ردعمل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلئر کو انتخابات میں لیبر پارٹی کی مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی پر مبارک باد دی۔ جنرل مشرف نے اپنے پیغام میں ٹونی بلئیر سے کہا ہے کہ انہیں یہ کامیابی ان کی عظیم قیادت اور سیاسی سوجھ بوجھ کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی سب سے بڑی اسلامی پارٹی، جماعتِ اسلامی کے جنرل سیکریٹری سید منور حسن نے یہ کہا کہ برطانوی عوام نے مسٹر بلئر کو ووٹ دے کر خود کو مسلمانوں کے قاتلوں میں شامل کر لیا ہے۔ سری لنکا کی صدر چندریکا کماراتنگا نے بھی برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلئر کو ان کی تاریخی فتح کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ایک اور مختلف پیغام میں بنگلا دیش کی صدر خالدہ ضیاء نے برطانوی وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے برطانیہ اور بنگلا دیش کے درمیان بہتر تعلقات کی امید ظاہر کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||