برطانوی انتخاب: لیبر پارٹی آگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی پارلیمانی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جن کے مطابق لیبر پارٹی اپنی مدمقابل جماعتوں سے آگے ہے۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق لیبر پارٹی نے313 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ لِب ڈیم نے 43 اور کنزرویٹو پارٹی نے 129 نشستوں پر کامیابی حاصل حاصل کی ہے۔ برطانوی عام انتخاب کے موقع پر ہونے والے ایگزٹ پول میں لیبر پارٹی کی برتری میں کمی کے اشارے ملتے ہیں۔ ایک ایگزٹ پول کے مطابق لیبر پارٹی کو سینتیس فیصد، کنزرویٹو پارٹی کو تینتیس فیصد جبکہ لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کو بائیس فیصد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔ اگر نتائج اس ایگزٹ پول کے مطابق آئے تو لیبر کو ساٹھ سے ستر نشتوں کی لیڈ مل سکتی ہے جو کہ 2001 میں لیبر کی حاصل کردہ برتری سے ایک تہائی کم ہو گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||