BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 May, 2005, 22:01 GMT 03:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئی برطانوی کابینہ، نیا وزیر دفاع
News image
سابق وزیر داخلہ ڈیوڈ بلینکٹ کئی ماہ کے وقفے کے بعد ڈاؤننگ سٹریٹ واپس آئے ہیں
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے پارلیمانی انتخابات میں لگارتار تیسری مرتبہ کامیابی کے بعد نئی کابینہ کا اعلان کیا ہے۔

نئی کابینہ کی خاص بات سابق وزیر دفاع جیف ہون کے قلمدان میں تبدیلی ہے۔ انہیں دارالعوام میں لیڈر آف دی ہاؤس مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سابق وزیر صحت جان ریڈ کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

دارالعوام کے سابق لیڈر آف دی ہاؤس پیٹر ہین کو ناردرن آئرلینڈ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت صحت پیٹریشیا ہیوٹ کے حصے میں آئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ ڈیوڈ بلنکیٹ کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کئی ماہ پہلے ایک شادی شدہ خاتون سے تعلقات کی خبروں کی اشاعت کے بعد کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ نئی کابینہ میں ورکس اور پینشن کے محکمہ کے انچارج وزیر ہیں۔

نائب وزیر اعظم وزیر خزانہ گورڈن براؤن، وزیر خارجہ جیک سٹرا، وزیر داخلہ چارلس کلارک، وزیر قانون لارڈ فالکنر، کلچر منسٹر ٹیسہ جوول، وزیر تعلیم روتھ کیلی اور الیسٹر ڈارلنگ کو اپنے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔

امید ہے کہ جونیئر وزراء کا اعلان پیر کے روز کیا جائے گا۔

اپنی انتخابی کامیابی کے بعد وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے کہا تھا کہ ان کی نئی ٹیم اپنی تمام تر توجہ عوام کی ترجیحات پر مرکوز کرے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد