سیلاب سے 30 سعودی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے اخبارت کے مطابق جدہ اور عسیر میں آنے والے طوفانِ بادو باراں میں 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان اطلاعات کے مطابق صوبہ عسیر کے جنوبی علاقے اور جدہ شہر کے نواح میں تیز ہواؤں اور ان کے ساتھ بارش کے نتیجے میں کاریں سڑکوں سے اڑ کر دور جا گریں۔ بتایا گیا ہے کہ اس طوفان سے جدہ شدید متاثر ہوا ہے اور وہاں پانی کی فراہمی اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ اور جمعرات کے دوران آنے والا طوفان ایسا تھا جس کی کئی دہائیوں میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہلاک ہونے والے کئی افراد کی ہلاکت ان کے گھروں کے ڈھینے سے ہوئی۔ جدہ کے اخبار عکاظ کے مطابق چار افراد شہر میں اپنے گھر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے۔ ایک بچے سمیت کئی ہلاکتیں بجلی گرنے سے بھی ہوئیں۔ سول ڈیفنس کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس ہے۔ گزشتہ جنوری کے دوران مدینہ میں سیلاب آیا تھا جس کے نتیجے میں انتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||