BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 September, 2004, 14:50 GMT 19:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: مدینہ میں نماز استسقاء

News image
اگر بارشیں نہ ہوئیں تو گندم کی آئندہ فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے
حکومت نے وزیراعظم کی اپیل پر بدھ کو ہونے والی نماز استسقاء کی ادائیگی جمعہ تک ملتوی کردی ہے۔ تاہم خود شوکت عزیز نے بدھ کو ہی سعودی عرب میں نماز استسقاء ادا کی۔

پاکستان میں نماز استسقاء عین وقت پر مؤخر کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعہ مقدس دن ہے اس لیے خصوصی نماز جمعہ تک ملتوی کی گئی ہے۔

وزیراعظم شوکت عزیز نے قوم سے اپیل کی تھی کہ ملک بھر میں بدھ آٹھ ستمبر کو نماز استسقاء ادا کی جائے تاکہ ملک میں بارشیں ہوں اور خُشک سالی دور ہو جائے۔

وزیراعظم جو کہ انیس رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں انہوں نے مسجد نبوی میں نماز استسقاء ادا کی اور اللہ تعالیٰ سے بارش کی خصوصی دعا مانگی۔

وزیراعظم کے وفد میں شامل وزیراطلاعات شیخ رشید احمد نے سعودی عرب سے فون پر پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ مسجد نبوی کی تاریخ میں پہلی بار نماز استسقاء ادا کی گئی ہے۔

رواں سال میں پاکستان میں بارشیں کم ہوئی ہیں اور گلیشیئر بھی قدر کم پگھلے جس کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ بھی کم ہو گیا ہے۔

پاکستان میں پانی کی تقسیم کے مجاز ادارے ’ارسا، کے مطابق اس سال تربیلا ڈیم میں گنجائش سے پینتالیس فیصد جبکہ منگلا ڈیم میں چھتیس فیصد کم پانی ذخیرہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کی کمی پچاس فیصد سے بھی بڑھ سکتی ہے جس سے یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی ربیع کے موسم میں گندم سمیت دیگر فصلوں کی کاشت بھی شدید طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد