کوفی کا استعفی دینے سے انکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے ایک آزادنہ انکوئری کے بعد یہ ثابت ہونے پر کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی کمپنی کے خلاف پوری طرح تحقیقات نہیں کراوئیں اپنا استعفی پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ سیکریٹری جنرل نےسوئٹرزر لینڈ کی کمپنی کوٹیکنا کے خلاف جس میں ان کا بیٹا کوجو عنان بھی ملازم تھا، عراق کے لیے اقوام متحدہ کے تیل برائے خوارک اور ادویات کے پروگرام میں مبینہ بدعنوانیوں کی پورے طور پر تحقیقات نہیں کراوئیں۔ کوٹیکنا کو اقوام متحدہ کے عراق کے بارے میں تیل برائے خوراک پروگرام کے تحت کیے جانے والے سودوں کی نگرانی کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔
کوفی عنان کے چیف آف اسٹاف مارک میلوک براؤن نے کہا کہ سیکریٹری جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ اس کمپنی کے خلاف پورے طور پر تحیقیق نہ کروانا ان کی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سے اقوام متحدہ میں مجوزہ اصلاحات میں مدد ملے گی۔ رپورٹ میں کوجو عنان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے دانستہ طور پر اپنے والد کو اس کمپنی سے اپنے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں اندھیرے میں رکھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||