 |  ملائیشیا پاکستان سے ایک لاکھ ورکر بھرتی کرئے گا۔ |
ملائیشیا کی حکومت نے پاکستان سے ایک لاکھ ورکروں کو بھرتی کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام شروع کر دیا ہے۔ ایک ہفتہ پہلے لاکھوں غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں کام کرنے والوں کو ملک سے نکالے جانے کے بعد ملک میں ورکرز کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ ملائیشیا کے وزیر داخلہ عزمی خالدی نے کہا ہے کہ پاکستان سے بلائے جانے والے ورکروں کو ملائیشیا آنے والے کے لیے لازمی طور پر تربیتی کورس میں شمولیت نہیں کرنی پڑی گی کیونکہ ملائیشیا کی معیشت کو ورکروں کی سخت ضرورت ہے۔ ملائیشیا میں صنعت کاروں نے شکایت کی ہے کہ حکومت کی طرف سے غیر قانونی ورکروں کو ملک سے نکالے جانے کی وجہ سے ملک کی صنعت کے لیے برا ثابت ہوا ہے۔ |