عرب امارات:’ کیمل کڈ‘پر پابندی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ عرب امارات میں حکومت اونٹوں کی دوڑ میں بچوں کے استعمال پر پابندی کو سختی سے نافذ کرئے گی۔ اونٹوں کی دوڑ خلیجی ملکوں کی مقبول ترین کھیل ہے اور اونٹوں کے مالکوں پر الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کو ان دوڑوں میں استعمال کرتے ہیں۔ اس دوڑ کا اہتمام کرنے والے اور اونٹوں کے مالکان بچوں کا وزن کم رکھنے کے لیے انہیں مناسب خوراک بھی مہیا نہیں کرتے۔ اونٹوں کی دوڑ میں بچوں کو کرائے پر لینے اور انہیں اس دوڑ کے لیے تربیت دینے پر پابندی لگائے جانے کے باوجود اس کی خلاف ورزی عام ہے۔ اونٹوں کی دوڑ میں بچوں کے استعمال پر انسانی حقوق کی تنظیمیں احتجاج کرتی رہی ہیں۔ اس دوڑ میں استعمال ہونے والے بہت سے بچوں کو پاکستان، بھارت اور جنوبی ایشیا کے دوسرے ملکوں سے اغواء کر کے یا خرید کے خلیجی ملکوں کو لایا جاتا ہے جہاں ان کو اونٹوں کی دوڑ کے دوران اونٹوں کی پشت سے باندھ دیا جاتا تھا۔ خلیج میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے الزامات سے کھیل کے نیک مقاصد کو نقصان پہنچتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||