BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 June, 2004, 06:17 GMT 11:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سمگل ہونے والے بچے برآمد

اونٹ
اونٹ دوڑ کے لیے ترقی پذیر ملکوں سے بچوں کو سمگل کیا جاتا رہے ہے
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وسطی شہر فیصل آباد میں پولیس نے مبینہ طور پر اونٹ دوڑ کے لیے سمگل ہونے والے چار بچوں کو بازیاب کیا ہے۔

ان بچوں میں ایک بچہ ایسا بھی ہے جس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے اور اس کے عمر بھر کے لیے معذور ہوجانے کا خدشہ ہے۔

ان بچوں کو فیصل آباد کی انویسٹی گیشن پولیس نے بازیاب کیا ہے۔ پولیس نے بچوں کی سمگلنگ کے الزام میں دو خواتین سمیت کم از کم پانچ افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ان بچوں کے والدین بن کر انہیں مشرق وسطیٰ کی ریاستوں میں لے جاتے تھے جہاں ان بچوں کو اونٹ دوڑ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رضا آباد کے رہائشی محمد جاوید کے بیٹے فرحان کو تین سال قبل اغواء کر کے بیرون ملک سمگل کیا گیا تھا۔

انویسٹی گیشن پولیس نے پہلے ایک ملزم علی اکبر عرف بلا کاشف عرف پپو کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کیا اس کی نشاندہی پر گزشتہ روز مزید افراد کو بھی گرفتار کیا۔ ان میں مقبولاں، منیر احمد، مقصوداں اور بشیر احمد شامل ہیں۔

برآمد ہونے والے بچوں میں بلاول، سجاول اور نفیس شامل ہیں۔ سجاول کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی ہے۔

پاکستان میں اونٹ ریس کے لیے اس سے قبل بھی بچوں کی سمگلنگ کی شکایات سننے میں آتی رہی ہیں۔

پولیس اور ایف آئی اے کے افسران کا کہنا ہے کہ دبئی اور دیگر عرب ریاستوں میں اونٹ ریس کے لیے کئی برس سے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک سے بچوں کو بیرون ملک سمگل کیا جاتا رہا ہے۔

ان بچوں کو اونٹ پر باندھ دیا جاتا ہے۔ بچے خوفزدہ ہوکر چلاتے ہیں جس سے اونٹ تیز رفتاری سے دوڑتے ہیں۔ بچے تکلیف اور خوف سے جتنا زیادہ چلاتے ہیں اونٹ اتنا ہی تیز دوڑتا ہے۔

اس دوران بعض اوقات بچوں کی نازک ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ دوڑ کے دوران اونٹوں کے آپس میں ٹکرانے کی صورت میں بچوں کی ٹانگیں بھی ٹوٹ جاتی ہیں اور ان کی جانیں ضائع ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایک افسر کے مطابق پاکستان سے بچوں کو اغواء کر کے بھی سمگل کیا جاتا ہے اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد بعض اوقات کچھ معاوضے کے عوض بچوں کو والدین سے خرید بھی لیتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد