BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 March, 2005, 18:13 GMT 23:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ائیر انڈیا دھماکہ، فیصلہ بدھ کو
 ائیر انڈیا دھماکہ
اٹھاون سالہ رپودمان سنگھ ملک اور پچپن سالہ اجیب سنگھ بگری
بدھ کو کینیڈا کی ایک عدالت ائیر انڈیا کے ایک طیارے کو بم سے اڑانے کے مشہور مقدمے کا فیصلہ سنا رہی ہے۔

اس سلسلے میں دو کینیڈین نژاد سکھوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 1985 میں بھارتی طیارے پر بم نصب کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ طیارہ آئر لینڈ کے نزدیک بحرالکاہل کے اوپر ہوا میں پھٹ گیا تھا۔

اس حادثے میں تین سو انتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے قبل جدید تاریخ میں دہشت گردی کی یہ سب سے خوفناک واردات مانی جاتی تھی۔

اس حادثے میں مرنے والے افراد کے لواحقین کو یقین ہے کہ بیس برس کا عرصہ گزر جانے کے بعد اب وہ وقت آ گیا ہے جب انہیں انصاف مل جائے گا۔

پروز میڈن جن کے شوہر اس حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے کا کہنا تھا کہ’ ہم بہت پر امید ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اس دن ہمیں خوشی منانے کا موقع ملے گا۔‘

برٹش کولمبیا کی سپریم کورٹ کے جج این بروس جوزف سن بدھ کو اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آیا کہ استغاثہ ملزمان اٹھاون سالہ رپودمان سنگھ ملک اور پچپن سالہ اجیب سنگھ بگری پر جرم ثابت کرسکا ہے یا نہیں۔

اس فیصلے کو سننے کے لیے اس حادثے میں مرنے والے افراد کے اسی سے زیادہ لواحقین دنیا بھر سے وینکوور آ رہے ہیں۔

1985 میں جب یہ حادثہ پیش آیا تھا تو بھارت میں سکھ علیحدگی پسند تحریک زوروں پر تھی اور یہ دونوں ملزمان بھی اسی خالصہ تحریک کے حامیوں میں سے ہیں۔

استغاثہ نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ ان دونوں ملزمان نے گولڈن ٹیمپل کی بے حرمتی کا بدلہ لیے کے لیے یہ قدم اٹھایا تھا۔اس مقدمے کا مبینہ کلیدی کردار تلوندر سنگھ 1992 میں بھارتی پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا تھا۔

یہ مقدمہ کینیڈا کی تاریخ کا سب سے بڑا اور سب سے مہنگا مقدمہ ہے اور اس پر اب تک قریباً تراسی ملین ڈالر خرچ آچکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد