BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت میں سستی پروازوں کاآغاز
بوئینگ طیارہ ساز کمپنی کا دفتر
بوئینگ کو 10 نئے جہازوں کا آرڈر
امریکی طیارہ ساز کمپنی، بوئنگ نے کہا ہے کہ بھارت کی ہوائی کمپنی، رائل ائیر ویز نے اپنی نئی سستی ہوائی کمپنی، سپائس جیٹ کے لئے دس نئے جہازوں کا آرڈر دیا ہے جبکہ مزید دس جہازوں کے آرڈر کا امکان ہے۔

یہ آرڈر 637 ملین ڈالر کی مالیت کا ہے۔ آرڈر کیئے گئے پہلے بوئنگ 737 کی وصولی اگلے سال متوقع ہے۔ سپائس جیٹ ایئر لائن اپنی ملکی پروازیں اس سال مئی میں تین کرائے کے بوئینگ جہازوں کے ساتھ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

منگل کے روز ایک اور بھارتی سستی ہوائی کمپنی، ائیر ڈیکن نے اعلان کیا ہے کہ وہ فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی، ایویونز ڈی ٹرانسپورٹ ریجینل سے 30 نئے جہاز خرید رہی ہے۔

دریں اثناء ایک بین الاقوامی فضائی نمائش، ایرو انڈیا، جنوبی بھارت کے شہر بینگلور کے قریب شروع ہوئی ۔ اس نمائش میں کئی امریکی کمپنیاں بھارت کی شہری اور فوجی فضائی مارکیٹ سے کاروبار حاصل کرنے کی خواہش میں حصہ لے رہی ہیں۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کے نتیجے میں امریکی کمپنیوں کے لیے بھارت میں کاروباری امکانات میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر بھارت کی فوجی طیاروں کی مارکیٹ میں۔

روائیتی طور پر بھارت کے فوجی سازوسامان میں 70 فیصد سے زیادہ سوویت یا روسی ساخت کا ہے۔

اس نمائش کا آغاز بھارت کی فضائیہ کے طیاروں کی پرواز سے کیا گیا جن میں ہیلی کاپٹر، ایک روسی فضاء میں تیل بھرنے والے جہاز اور ایک بھارتی ساختہ ہلکے جنگی طیارے سے کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد