لندن میئر کی یہودیوں سے معافی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن کے میئرلوینگسٹن ایک یہودی رپوٹر کو نازی گارڈ کہ کر پکارنے پر یہودیوں سے معافی مانگیں گے۔ میئر کن لوینگسٹن کی ڈیپٹی نکی گیوران نے کہا مئیر یہودی کیمونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہچانے پر معافی مانگیں گے۔ لندن کے مئیر نے ایک مقامی اخبار کے رپوٹر کو نازی کیمپ کے گارڈ کہہ کر پکارا تھا۔ جب لندن کے میئر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیاگیا پہلے انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ بعد میں وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے بھی لندن مئیر کو یہودیوں سے معافی مانگنے کے لیے کہا ہے۔ مئیر کے ڈیپٹی نکی گیورن نے کہا بی بی سی کو بتایا ہے کہ کن لوینگسٹن منگل کے روز یہودیوں سے ’سوری‘ کریں گے۔ ادھر یہودیوں نے مقامی حکومتوں کو مانیٹر کرنے والے ادارے’ دی سٹینڈرڈ بورڈ‘ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ لندن کے مئیر کے خلاف ایکشن لے۔ دی سٹینڈرڈ بورڈ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی مقامی حکومت کے نمائندے کو اپنے فرائض انجام دینے سے روک دے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||