شہزادے نے معافی مانگ لی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کے بیٹے پرنس ہیری نے ایک دوست کے گھر دعوت میں شرکت کے دوران بازو پر سواستیکا کا نشان پہننے پر معافی مانگی ہے۔ کلیرنس ہاؤس نے پرنس ہیری کی طرف سے معافی کا بیان روزنامہ ’دی سن ‘ میں شائع ہونے والی ایک تصویر کے جواب میں جاری کیا ہے۔ اخبار میں پرنس ہیری کی تصویر پر یہ سرخی جمائی تھی: ’نازی ہیری‘۔ کلیرنس ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ کسی کے بھی لیے باعثِ شرمندگی یا باعثِ اشتعال بننے والی بات پر پرنس ہیری نے معافی مانگی ہے۔ اور وہ سمجھتے ہیں کہ لباس کا انتخاب نامناسب تھا۔‘ بورڈ آف ڈیپوٹیز آف برٹش جیوز نے پر کہا کہ لباس پرنس کے شایانِ شان نہیں تھا۔ ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ کہ بورڈ کو خوشی ہے کہ انہوں (پرنس ہیری) نے اس بات کی معافی مانگی ہے۔ ایسا کرنا صریحاً بدذوقی پر مبنی تھا خصوصاً ایسے وقت کہ جب اس ماہ کی ستائیس تاریخ کو ہالوکاسٹ میموریئل ڈے کے موقع شاہی خاندان پیش پیش ہو گا۔‘ پرنس ہیری کی تصویر اس وقت کھینچی گئی جب انہوں نے وِلٹشائر میں ایک دوست کی سالگرہ کے موقع پر فینسی ڈریس پہنا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||