پرِنس ہیری ہاتھا پائی کے شکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری مرکزی لندن کے ایک نائٹ کلب میں ہاتھا پائی کے شکار ہوئے ہیں۔ پرنس ہیری برطانوی تخت کے تیسرے نمبر کے دعوے دار ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کے ایک بیان کے مطابق پرِنس ہیری کے چہرے پر ایک کیمرے سے چوٹ لگی اور اس کیمرے کو ہٹانے کی کوشش میں فوٹوگرافر کا ہونٹ کٹ گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نائٹ کلب کے باہر پرنس ہیری کار میں سوار ہوتے وقت اپنا فوٹوگراف لینے سے منع کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ برطانوی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ اس واقعے سے آگاہ ہیں لیکن کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا ہے۔ اخبار لندن ایوننگ اسٹینڈرڈ کے مطابق اس واقعے میں ملوث فوٹوگرافر کا نام کرِس انکل ہے جن کا کہنا ہے کہ پرنس ہیری نے ’دانستہ طور پر‘ ایسا کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||